Live Updates

تحر یک انصاف کی آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی مودی کیلئے ڈرائونا خواب ہے‘محمد سرور

انتشار اور فساد پر مبنی سیاست کرنیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں،کوئی شک نہیں کہ پاکستانی عوام آج حکومت کے بیانیہ کیساتھ کھڑے ہیں

پیر 26 جولائی 2021 18:17

تحر یک انصاف کی آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی مودی کیلئے ڈرائونا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن مانے یا نہ مانے وہ آزاد کشمیر میں ہار چکی اورتحریک انصاف جیت گئی ہے،تحر یک انصاف کی آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی مودی کیلئے ڈراونا خواب ہے،انتشار اور فساد پر مبنی سیاست کرنیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں،کوئی شک نہیں کہ پاکستانی عوام آج حکومت کے بیانیہ کیساتھ کھڑے ہیں،تحر یک انصاف آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی طاقت بن چکی ہے،کشمیری عوام کی تحر یک انصاف کیلئے محبت پر ان کا شکر یہ اداکر تے ہیں۔

وہ سوموار کے روز گور نر ہائوس لاہورمیں میڈیا اور تحر یک انصاف کے مختلف اضلاع سے آنیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے آزاد کشمیر کے انتخابات میںکامیاب ہونیوالے تحر یک انصاف کے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے بھی تبدیلی کا ساتھ دیتے ہوئے کشمیر کے سفیر وزیر اعظم عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی کامیابی کا سہرا تحر یک انصاف آزاد کشمیر کے محنتی کارکنوں کو جاتا ہے جو وزیر اعظم عمران خان کے مشن کو لیکر آزاد کشمیر کے کونے کونے میں عوام کے پاس گئے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی کامیابی، تاریخ کشمیر کا شاندار سنگ میل ہے۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن ہمیشہ سے میں نے مانوں کی سیاست کر رہی ہے ان کو چاہیے کہ وہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے معاملے پرضد اور انا کو چھوڑ کر انتخابی نتائج کو تسلیم کر یں کیونکہ عوام نے اپوزیشن کے موقف کو مستر د کر کے تحر یک انصاف اور وفاقی حکومتی کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ انشا اللہ ہم بھی آزاد کشمیر کے عوام کو مایوس نہیں کر ینگے بلکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کشمیر یوں سے کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کر یگی ۔گور نر پنجاب نے کہا کہ حکومت ملک میں انتخابات کو مکمل طور پر شفاف بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات کیلئے تیار ہے مگر اپوزیشن انتخابی اصلاحات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ ملک میں انتخابی نظام کو مضبوط اور شفاف بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت کیساتھ مل بیٹھے تاکہ آنیوالے انتخابات میں کوئی بھی ہارنے والا انتخابات کی شفافیت پر انگلی نہ اٹھاسکے ۔چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ تحر یک انصاف نے بھارتی مظالم کے شکار کشمیر یوں کیلئے پوری دنیا میں آواز بلند کی اور انکی آزادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ نر یندر مودی اور ان کی بھارتی فوج کشمیر یوں پر جو مظالم کر رہی ہے وہ تاریخ کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے اور جب تک کشمیر یوں کو آزاد ی نہیں ملے گی اس وقت تک خطے میں امن قائم نہیں ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ22کروڑ پاکستانی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ متحد کھڑے ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات