پنجاب بھر میں نویں اور گیارہویں کے طلباء کو بغیر امتحانات پروموٹ کرنے کی تیاری

پیر 26 جولائی 2021 18:36

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں کورونا کی چوتھی لہر تعلیمی اداروں پر اثر انداز ہونے لگی، کورونا وائرس بڑھنے پر نہم اور گیارہویں کے طلباء کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کیا جاسکتا ہے۔ فیصلہ آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ کورونا کی چوتھی لہر بچوں پر اثر انداز ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق کورونا کے پیش نظر آئندہ تعلیمی بورڈز کے تحت نہم اور گیارہویں جماعت کے امتحانات بھی ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔ کورونا وائرس بڑھنے پر نہم اور گیارویں کے طلباء کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کیاجاسکتا ہے۔اہم فیصلے آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کیے جانے کا امکان ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق این سی او سی کا اجلاس ایک سے دو روز میں بلوایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :