وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اینکرپرسن اجمل جامی کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 26 جولائی 2021 18:41

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اینکرپرسن اجمل جامی کے والد کے انتقال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اینکرپرسن اجمل جامی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں اجمل جامی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔