Live Updates

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی پر تحریک انصاف کے امیدواروں کو مبارکباد

آزاد کشمیر کے عوام نے وزیر اعظم عمران خان کی سچی اور ایماندار قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے‘عثمان بزدار

پیر 26 جولائی 2021 18:55

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی پر تحریک انصاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی پر تحریک انصاف کے امیدواروں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے وزیر اعظم عمران خان کی سچی اور ایماندار قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ آزاد کشمیر الیکشن میں جیت شفافیت اور دیانتداری کی فتح ہے۔

گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی عوام نے چوروں اور لٹیروں کی منفی سیاست کومسترد کر دیا ہے۔ مخالف جماعتوں کے ریاست مخالف بیانیے کو عبرتناک شکست ہوئی۔ آزاد کشمیر کے عوام نے کرپشن زدہ عناصر کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔ انہوںنے کہا کہ الیکشن کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ عوام تحریک انصاف کی قیادت اورپالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ثابت ہو گیا کہ کشمیری عوام شفاف اور عوام کی خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں۔ تحریک انصاف کی اب تک کی شاندار کارکردگی کی بدولت آزاد کشمیر کے عوام نے سرخرو کیاہے۔کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔نتائج مخالف جماعتوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔انہوں نے کہا کہ مخالف جماعتوں کو شور مچانے کی بجائے جمہوری اقدار کا ثبوت دینا چاہیئے۔ جہاں جیت گئے وہ ٹھیک ،جہاں ہار گئے وہاں دھاندلی ، یہ روش اب نہیں چلے گی۔ آزاد کشمیر میں جمہوری روایات کا عًلم بلند ہوا ہے۔اپوزیشن کی قسمت میں صرف رونا لکھا ہے اور وہ 2023 تک روتے ہی رہیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات