اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر اور ریجنل ڈائریکٹوریٹس میں 50 نکے افسر بڑے عہدوں پر تعینات

پیر 26 جولائی 2021 18:55

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر اور ریجنل ڈائریکٹوریٹس میں 50 نکے افسر بڑے عہدوں پر تعینات ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ریجنل ڈائریکٹوریٹس میں چھوٹے افسربڑے عہدوں پرتعینات ہوگئے ہیں۔ تمام ریجنل ڈائریکٹرز 50 جونیئرافسر خلاف قانون بڑی آسامیوں پرتعینات ہیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پی ایم ایس، پنجاب پولیس کے انسپکٹرز شامل ہیں جبکہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اپنے متعدد افسروں کو کھڈے لائن لگا دیا۔

اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرمیں گریڈ19 کی آسامی پر18 کا افسر، گریڈ19 کی آسامی پرگریڈ18 کے پی ایم ایس افسرصفی اللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل کی گریڈ18 کی آسامی پر17 کا افسر جبکہ گریڈ 17 کیرانا آفتاب کو گریڈ 18 کی آسامی پرتعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن پر 17کینویدالاسلام ورک، ڈائریکٹراینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی گریڈ 19 کی آسامی پر 18 کیوسیم حامد، لاہور ریجن میں ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن کی گریڈ18 کی آسامی پر 17 کاافسر اور گریڈ 18 کی آسامی پرگریڈ 17 کے آصف علی ڈوگرکوتعینات کیاگیا ہے۔

اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی میں پولیس انسپکٹر محمد فیصل ندیم کی تگڑی سفارش پر انہیں گریڈ 17کی اسسٹنٹ ڈائریکٹرانویسٹی گیشنز، ریجن بی میں پولیس انسپکٹر منیر احمد گریڈ 17 کی اسسٹنٹ ڈائریکٹرانویسٹی گیشن اور ڈی ڈی آئی کی گریڈ 18کی آسامی پر گریڈ 17کے حافظ محمد سلمان تنویر تعینات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جونیئر افسروں کی بڑے عہدوں پر تعیناتی اہم کیسز پر سمجھوتہ کرنے کے مترادف ہے، سفارشی کلچر اورناتجربہ کاری پرجونیئر افسر احتساب کے ادارے کیلئے خطرناک ہیں۔