متوقع مون سون برسات کے پیش نظر بلدیہ کورنگی کے اقدامات کا آغاز

ضلعی حدود سے کچرے کے ڈھیروں کو فوری منتقل کیا جائے ،غلام سرور راہپوٹہ

پیر 26 جولائی 2021 18:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) بلدیہ کورنگی کے تحت متوقع مون سون برسات کے پیش نظر اقدامات کا آغاز ،نالوں کی صفائی اور چاکنگ پوائنٹس کی بحالی کے ساتھ ساتھ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیئے گئے ،میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی غلام سرور راہیپوٹہ نے متعلقہ محکماجاتی سربراہان کے ہمراہ ضلع کورنگی کیت مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے جاری بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوںنے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ضلع حدود سے کچرے کے ڈھیروں کی منتقلی اور صفائی وستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنا یا جائے دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ نالوں کی صفائی اور تمام چاکنگ پوائنٹس کھولنے کے ساتھ ساتھ نالوں کی صفائی کے بعد برآمد ہونے والے فضلے اور مٹی کے ڈھیروں کو فوری اُٹھا کر لینڈ فل سائیٹ تک پہنچا یا جائے اس موقع پر انہوںنے بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ متوقع برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی کے حوالے سے الرٹ رہا جائے اور تمام تر دستیاب مشنری اور افراد ی قوت کو آن روڈ رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :