پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے 32 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لاہور شروع

پیر 26 جولائی 2021 19:55

پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے 32 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لاہور شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے 32 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لاہور شروع ہوگئے دوروزہ سیشنز میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس ، سکل لیول کا جائزہ لیا جائیگا، ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکیفیڈریشن کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے کھلاڑیوں کے چناؤ اور انکو کیٹیگرائز کرنے کیلئے 32 کھلاڑیوں کے دوروزہ فٹنس پرفارمنس ٹیسٹ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگئے۔

کیمپ کمانڈنٹ وہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید کے ہمراہنقومی ہاکی کوچ اجمل خان لودھی اور پاکستان ہاکی ٹیم کے فزیکل ٹرینر عابد امین انکی معاونت کررہے ہیں،کھلاڑیون کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کیلئے چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر بھی ان سیشنز میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی جانچ ماہانہ بنیادوں پر ہوگی، ٹاپ 20 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ آفر کرینگے، سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کو بالحاظ پرفارمنس اے ،بی اور سی کیٹیگری میں رکھا جائیگا، اے کیٹیگری کھلاڑی کو پچاس ہزار،بی کیٹیگری کو 40ہزار اور سی کیٹیگری کو 30 ہزار روپے ملیں گے، کھلاڑیوں کی ماہانہ فزیکل فٹنس اور سکلز لیول کو مانیٹر کیا جائیگا، چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید پرماہ 3 روز کے اندر سفارشات پی ایچ ایف کو بھجوائیں گے، سینٹرل کنٹیکٹ کی حتمی منظوری صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر دینگے۔

پی ایچ ایف سینترل کنٹریکٹ کے لئے پی ایچ ایف پلیئرز پول کے ٹاپ 30 سینئر و جونیئر کھلاڑیوں کو بلایا جائیگا ، ابتدائی طور پر 20 کھلاڑیوں کو پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹ آفر کیا جائیگا، ہرماہ کھلاڑیوں کے ویڈیوسیشنز سمیت آئندہ ٹریننگ پروگرام جاری کئے جائینگے۔ فٹنس پرفارمنس کیمپ میں تمام 32 کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :