پیرمحل رجانہ موٹروے انٹرچینج پر کار حادثے کا شکار

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 جولائی 2021 17:38

پیرمحل رجانہ موٹروے انٹرچینج پر کار حادثے کا شکار
پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،امیر حمزہ) رجانہ موٹروے ایم 3 انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2شدید زخمی ہوئ تفصیل کے مطابق رجانہ موٹروے انٹرچینج کے قریب ڈرائیور سے تیز رفتاری کے باعث کار کنٹرول نہ ہو سکی اور موٹروے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس جے نتیجہ میں 12سالہ بچی جنت بی بی سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور بیٹی شامل ہیں جبکہ 2 افراد شدید زخمی جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور کار سوار خاندان ملتان سے لاہور جارہا تھا گاڑی کو رجانہ موٹروے انٹرچینج کے قریب حادثہ پیش آیا۔