اسرائیلی بحری جہاز کی ان لوڈنگ کے خلاف امریکا میں مظاہرے

اتحاد اسرائیلی کمپنی کے مال بردار جہاز کو جنوبی افریقا سامان اتارنے سے روکنے میں کامیاب رہا ،بیان

پیر 26 جولائی 2021 20:53

نیوجرسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) امریکا میں بحری جہاز روکو کے نام سے قائم اتحاد نے امریکا کی الیزابیتھ بندرگاہ پر اسرائیل کے ایک مال بردار جہاز کے لنگر انداز ہونے اور اس پر لادا گیا سامان اتارنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ان مظاہروں کا مقصد اسرائیلی کمپنی کے زیرانتظام کوینگداو بحری جہاز کو خالی کرانے سے روکنا ہے۔

(جاری ہے)

جہاز روکو اتحاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کینیڈا میں قائم اس اتحاد نے کینیڈین بندرگاہ امیر رابرٹ بندرگاہ پرجہاز کو خالی کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا جس کے بعد یہ بحری جہاز وہاں پر سامان اتارنے کے بجائے امریکا کی ایک بندرگاہ پر اترگیا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ اتحاد اسرائیلی کمپنی کے مال بردار جہاز کو جنوبی افریقا سامان اتارنے سے روکنے میں کامیاب رہا ۔ امریکا کے سابق رہ نما نیلسن مینڈیلا کے نواسے نیلسن مینڈیلا نے کہا تھا کہ وہ نسل پرست اسرائیلی ریاست کے مال بردار جہاز کو روکنے میں کامیاب ہوگئے۔