اسرائیل کی افریقی یونین میں شمولیت سے فلسطین بارے موقف تبدیل نہیں ہوگا،الجزائر

اسرائیل کو افریقی یونین میں شامل کرنے کا فیصلہ تمام رکن ممالک کی مشاورت سے نہیں کیا گیا،بیان

پیر 26 جولائی 2021 20:53

الجیریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) افریقی ملک الجزائرنے کہاہے کہ افریقی اتحاد میں اسرائیل کی شمولیت سے الجزائر کا فلسطین سے متعلق موقف تبدیل نہیں ہوگا۔ افریقی یونین میں اسرائیل کی شمولیت کے بارے میں یونین کے تمام رکن ممالک سے مشورہ نہیں لیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق الجزائری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی افریقی یونین میں شمولیت کا فیصلہ افریقی ہائی کمیشن کا فیصلہ نہیں۔

(جاری ہے)

اس فیصلے سے الجزائر کی قضیہ فلسطین سے متعلق پالیسی اور موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو افریقی یونین میں شامل کرنے کا فیصلہ تمام رکن ممالک کی مشاورت سے نہیں کیا گیا۔ اسرائیل کو افریقی یونین میں شامل کرنیسے صہیونی ریاست کے ناپسندیدہ طرز عمل اور اس کی غیرقانونی سرگرمیوں پر خاموشی نہیں برتی جائے گی۔خیال رہے کہ اسرائیل نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ اس نے افریقی یونین میں مبصر رکن کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :