بھارتی صدرکادورہ کرگل خراب موسم کے باعث منسوخ

پیر 26 جولائی 2021 20:53

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں قابض حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی صدر رام ناتھ کووندکادورہ کرگل خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ خراب موسم اور زوجیلا پاس جیسی ہمالیائی چوٹیوں کو عبورکرنے میں مشکلات کے باعث صدر کا طیارہ سرینگر سے اڑان نہیں بھر سکا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایاکہ پلان بی پر عمل کیاجارہا ہے اور صدر کا قافلہ گلمرگ بارہمولہ کی طرف روانہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :