غریب عوام کو زندہ رہنے کا حق دیا جائے، زاہد اعوان

حکمرانوں کی آئینی ذمہ داری ہے کہ عوام کی بہتری کیلئے اقدامات کریں ،سیاسی،سماجی اور تاجررہنماء

پیر 26 جولائی 2021 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) سینئر سیاسی،سماجی اور تاجررہنماء زاہد اعوان نے کہا ہے کہ مہنگائی، بدامنی اور کرپشن نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود حکمران غفلت و لاپروائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کی آئینی ذمہ داری ہے کہ عوام کی بہتری کے لئے اقدامات کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے موقع پر ملاقات کیلئے آنیوالے سیاسی و سماجی رہنمائوں اورشہریوں کے وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ مسلمان فلسفہ قربانی کو سمجھیں اور بزرگان دین کے احکامات کی پیروی کی جائے کیونکہ یہ ملک ہم سب نے مل کر بنایا اور اسکی حفاظت بھی ہم ہی کو کرنی ہے اس کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ مسلم امہ فلسفہ قربانی کو سمجھ کر اپنے معاملات کو آگے بڑھائیں اور جن مقاصد کے لئیے حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل نے اپنے آپ کو بارگاہے خدا وندی میں پیش کیا اس کو مد نظر رکھا جائے تاکہ ہماری آخرت سنور جائے بعد ازاں انہوں نے ملکی سلامتی استحکام اور مسلمانوں کی بقاء کے لئیے خصوصی دعا کرائی اور مسلمانوں کو دعوت دی کہ وہ ایک ہو کر مشکلات کا سامنا کیں تا کہ اسلام کا پر چم بلند ہو اور دنیا بھر میں مسلمان کامیابی اور کامرانی حاصل کرسکیں ۔

(جاری ہے)

زاہد اعوان نے کہا کہ ہمارا ملک ان دنوں شدید مشکلات سے دوچار ہے، مہنگائی، بدامنی اور کرپشن نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے ،تبدیلی کے نعرے لگاکر اقتدارمیں آنے والوں نے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، ان کا کہنا تھاکہ حکومت عوام مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے اور غریب عوام کو زندہ رہنے کا حق دیا جائے۔