ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب مصوراحمد خان نیازی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ضلع بھر میں چائلڈ لیبر ایکٹ کے حوالے سے خصوصی بریفننگ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 جولائی 2021 17:46

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب مصوراحمد خان نیازی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس ..
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،رانا یاسر جامی) ڈپٹی کمشنر ننکانہ مصور خان نیازی کی زیر صدارت   ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی او لیبر کامران افتخارر،صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رائے قاسم علی و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر کوڈسٹرکٹ آفیسر لیبر کامران افتخار کی جانب سے ضلع بھر میں چائلڈلیبر ایکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی
اجلاس میں سوشل سیکورٹی کارڈ، جبری مشقت اور چائلڈ لیبر سمیت بھٹہ مزدوروں کی اجرت جیسے معاملات زیر غور آئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ
ضلع بھر میں بچوں کی جبری مشقت کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔
 بھٹہ مزدوروں کو حکومت کی طرف سے رائج کردہ مزدوری کی ادائیگی کوہر قیمت پر یقینی بنایاجائے ۔ضلع بھرمیں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے قانون پر سختی سے عمل درآمدکو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔کچہریوں،ہسپتالوں،لاری اڈو سمیت گلی محلوں میں بھیکاریوں کے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا مزید کہنا تھا کہ
ماہ جولائی کے دوران 25اینٹوں کے بھٹوں،50سے زائد دوکانوں کی انسپکشن کی گئی۔
انسپکشن کے دوران چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والی دوکانیں سیل کی گئیں.