Live Updates

بلاول بھٹو زرداری، تمام امیدوار اور کارکنان کا پیپلز پارٹی کی کامیابی کے پیچھے اہم کردار ہے، شیری رحمن

دھاندلی سرکار نے الیکشن چوری کرنے کا ہر حربہ استعمال کیا، 25 جولائی 2018 کی دھاندلی کو دوہرایا گیا، نائب صدر پیپلز پارٹی

پیر 26 جولائی 2021 22:11

بلاول بھٹو زرداری، تمام امیدوار اور کارکنان کا پیپلز پارٹی کی کامیابی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، تمام امیدوار اور کارکنان کا پیپلز پارٹی کی کامیابی کے پیچھے اہم کردار ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کی دھاندلی کے باوجود کشمیر کے عوام نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے، دھاندلی سرکار نے الیکشن چوری کرنے کا ہر حربہ استعمال کیا، 25 جولائی 2018 کی دھاندلی کو دوہرایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت نے ووٹرز کو ہراساں کرنے اور نتائج چوری کرنے کی ہر کوشش کی، پیپلز پارٹی نے کل الیکشن کمیشن میں 40 سے زائد تحریری شکایات درج کی،ابھی تک باغ ایل اے 16 نتائج نہیں جاری کئے گئے، شیری رحمان نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار دوبارہ گنتی کی درخواست دے رہے، تحریک انصاف نے نا صرف الیکشن مینیج کئے بلکہ نتائج بھی مینیج کئے ہیں، وفاقی حکومت دھاندلی نہ کرتی تو پیپلز پارٹی اکثریت سے کامیاب ہوتی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات