جیکب آباد مددگار پولیس سینٹر کے قریب سے موٹر سائیکل چوری

پیر 26 جولائی 2021 22:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) جیکب آباد مددگار پولیس سینٹر کے قریب سے موٹر سائیکل چوری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائن تھانہ کی حدود میں واقع کوئٹہ روڈ پرپولیس مددگار سینٹر کے قریب سے چور عبدالوہاب منگی کی سی ڈی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ، جس کی تھانے پر رپورٹ درج کرائی گئی ہے پولیس مددگار سینٹر کے قریب سے دیدہ دلیر ی سے چوری کی واردات پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اب تک ایک ہفتے کے دوران شہر سی6 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری ہو چکی ہیں پولیس وارداتوں کو روکنے میں بے بس ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :