تھانہ اے سیکشن کی حدود سے دن دہاڑے اسلحے کے زور پر دکاندار سے 10 لاکھ روپے نقد رقم چھین کر فرار

پیر 26 جولائی 2021 22:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) سکھر پولیس کی نااہلی ،نامعلوم چور بے لگام ہوگئے ،تھانہ اے سیکشن کی حدود سے دن دہاڑے اسلحے کے زور پر دکاندار سے 10 لاکھ روپے نقد رقم چھین کر فرار ،تفصیلات کے مطابق سکھر شہر میں پولیس کی عدم توجہی اور مسلسل نااہلی کی بدولت نامعلوم چوروں کی سرگرمیاں تھم نہ سکی ہے گذشتہ روز تھانہ اے سیکشن کی حدود بیراج کالونی سکھر سے بنام فرحت اللہ ولد عبد اللہ آخوند سکنہ روھڑی کی الیکٹرک کی ھول سیل کی دوکان سے چار نامعلوم مسلح افراد جوکہ دو نامعلوم موٹر سائیکلوں پر آئے اور دوکان میں گھس کر اسلحے کے زور پر دکاندار اور ملازمین کو یرغمال بنا کر 10 لاکھ روپے نقد رقم چھین کر فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع پر علاقے میں خوف کی فضاء پھیل گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :