وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے صوبہ میں صنعتی پالیسی 2020 پرعملدرآمد کے لئے ایکشن پلان کی منظوری دیدی

پیر 26 جولائی 2021 22:42

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے صوبہ میں صنعتی پالیسی 2020 پرعملدرآمد ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے صوبہ میں صنعتی پالیسی 2020 پرعملدرآمد کے لئے ایکشن پلان کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

پالیسی پرعملدرآمد اورنگرانی کے لئے 15 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی وزیراعلیٰ محمود خان کی زیرصدارت صنعتی پالیسی پرعملدرآمد سے متعلق اجلاس ہوا ،اجلاس میں صنعتی پالیسی 2020 پرعملدرآمد کے لئے ایکشن پلان کی منظوری دی گئی جبکہ پالیسی پرعملدرآمد اورنگرانی کے لئے 15 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ، صوبہ میں بیماراوربند صنعتوں کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات تجویز کئے گئے ،اجلاس میں بتایا گیا کہ صنعتوں کو گیس اوربجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائیگی،صنعتی یونٹس تک سڑکوں کی تعمیردیگرانفراسٹرکچر کی تعمیر بھی پالیسی کا حصہ ہے ،صنعتی کی ترقی کیلئے اگلی10سالوں میں دس اکنامک زونزقائم کئے جائیں گے،اگلے 5سالوں کیدوران کم سے کم دواسپیشل اکنامک زونز کے قیام کی بھی تجویزشامل ہے ،اجلاس میں کہا گیا کہ اگلے دس سالوں میں 19 سمال انڈسٹریل اسٹیٹس بھی قائم کی جائیں گی ،وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ پالیسی پرعملدرآمد سے صوبہ صنعتی سرگرمیوں کا مرکزبن جائیگا،صنعتوں کومقامی پیدوارکی بجلی رعایتی قیمت پردی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :