میری بیٹی صدف سے بہت محبت کرتی ہے، جو میرے لئے بڑی جیت ہے، شہروز سبزواری

صدف اپنا خیال رکھتی ہے جس وجہ سے وہ ہر وقت اچھی لگتی ہیں،میری بہنوں کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں، اداکار

پیر 26 جولائی 2021 22:49

میری بیٹی صدف سے بہت محبت کرتی ہے، جو میرے لئے بڑی جیت ہے، شہروز سبزواری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے کہا ہے کہ اٴْن کی بیٹی نورے صدف کنول سے بہت محبت کرتی ہے اور یہ اٴْن کیلئے ایک بہت بڑی جیت ہے۔ حال ہی میں شہروز سبزواری اور اٴْن کی اہلیہ صدف کنول نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی نے اپنی ازدواجی زندگی اور کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کی۔

(جاری ہے)

دورانِ گفتگو میزبان نے شہروز سبزواری سے صدف کنول کی تین خوبیوں کے بارے میں پوچھا جس پر اداکار نے کہا کہ ’سب سے پہلی خوبی یہ ہے کہ صدف اپنا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں جس کی وجہ سے وہ ہر وقت اچھی لگتی ہیں‘۔شہروز سبزواری نے کہا کہ ’دوسری خوبی یہ ہے کہ صدف میری بہنوں سے بہت زیادہ پیار کرتی ہیں اور میری بہنوں کے ساتھ صدف کے بہت اچھے تعلقات ہیں۔‘اداکار نے اہلیہ کی تیسری خوبی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’نورے صدف کی سگّی بیٹی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی صدف نورے کو سگّی بیٹی کی طرح رکھتی ہے‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’دوسری جانب نورے بھی صدف سے بہت زیادہ محبت کرتی ہے اور انہیں پسند بھی کرتی ہے جو میرے لئے بہت بڑی جیت ہے‘۔

متعلقہ عنوان :