Live Updates

آزاد کشمیر حکومت میں احتساب اور شفافیت قائم کریں گے، وزیراعظم

الیکشن میں کامیابی پر عمران خان کا کشمیری عوام سے اظہار تشکر

پیر 26 جولائی 2021 22:49

آزاد کشمیر حکومت میں احتساب اور شفافیت قائم کریں گے، وزیراعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) وزیر اعظم عمران خان نے آزادکشمیر الیکشن میں کامیابی پر کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ آزاد کشمیر حکومت میں احتساب اور شفافیت قائم کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پراعتماد کرنے پرآزاد کشمیرکے عوام کا شکر گزار ہوں، انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کشمیری عوام کو غربت سے نکالنے کیلئے احساس اور کامیاب پاکستان پروگرام پر توجہ دیں گے،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت میں احتساب اور شفافیت ممکن بنانے کیلئے ہر اقدام کرینگے، کشمیر کا سفیر ہونے کی بنا پر تمام عالمی فورمز پر کشمیر کی آوازا ٹھاتا رہوں گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات