میرے والد کبھی خوف سے دٴْب کر نہیں بھاگے، بختاور بھٹو کا والد کی سالگرہ پر بیان

پیر 26 جولائی 2021 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے والد آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کیے جانے والے پیغام میں کہا ہے کہ میرے والد کبھی خوف سے دٴْبک کر نہیں بیٹھے، وہ جمہوریت کے لیے جد و جہد کی اعلیٰ مثال ہیں۔بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد آصف علی زرداری کے لیے ایک ٹوئٹ کیا، ٹوئٹ میں 14مئی 1991 کی ایک یادگار تصویر بھی ہے جس میں ننھی بختاور پولیس وین میں بیٹھے اپنے والد سے ہاتھ ملا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بختاور بھٹو زرداری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے والد کی بہادری اور جرات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، بختاور بھٹو نے لکھا کہ بہادری کے ساتھ خود پر لگنے والے سب ہی الزامات کا سامنا کیا، شہید ذوالفقار علی بھٹو کو قید میں رکھا گیا اور مار دیا گیا، یہ سب ایک وزیر اعظم کے ساتھ کیا گیا، کوئی نہیں جانتا تھا کہ ضیاء ملک کے ساتھ کیا کرے گا۔انہوں نے لکھا کہ اٴْن کے والد ڈرپوک نہیں تھے ، نہ ہی خوف کے مارے چٴْھپ کر بیٹھنے والوں میں سے ہیں۔بختاور بھٹو نے کہا کہ اٴْن کی والدہ اور والد جد و جہد اور جمہوریت کی اعلیٰ مثال ہیں اور تاریخ نے یہ ثابت کیا ہے۔