Live Updates

ن) لیگ کے رہنما خواجہ سجاد و وپی ٹی آئی کی خاتون رہنما راحت عزیز کی مسلم لیگ میں شمولیت

چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اظہار اعتماد،مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میںبھر پور شرکت کرے گی‘کامل علی آغا

پیر 26 جولائی 2021 22:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سجاد اور لاہور سے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما راحت عزیز راحت عزیز نے پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے مسلم لیگ ہائوس میں ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ،اس موقع پرمسلم لیگ لاہور شعبہ خواتین کی صدر آمنہ الفت، صفیہ اسحا ق،ادیبا وڑائچ ،عذراپروین بھی موجود تھیں شمولیت کرنے والوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں واحد جماعت ہے جو قائداعظمؒ کے اصولوں پر چل کر پاکستان کی ترقی اور سلامتی کی ضامن ہے اس موقع پرسینٹرکامل علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہی پاکستان کی خالق جماعت ہے مسلم لیگ کے دروازے سب ساتھیوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں ہم نئے شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کرینگے ان کی شمولیت سے مسلم لیگ فعال و مضبوط ہوگی ، پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کی خالق جماعت ہے اور یہ ہی ملک کو مستحکم، فعال اور مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ نئے شامل ہونے والے پارٹی میں شامل ہوکر خدمات سرانجام دیں ۔اورپاکستان مسلم لیگ کا پیغام محبت پہنچائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاکستان مسلم لیگ میں شامل کرکے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کریں مسلم لیگ پنجاب میں ہر سطح پر بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقہ سے شرکت کرے گی۔اس ضمن میں انہیں اہم ذمہ داریاں تفویض کرتے ہوئے خواجہ سجاد کو مسلم لیگ کنٹونمنٹ بورڈ و والٹن بورڈ کا صدر جبکہ راحت عزیز کو شعبہ خواتین کنٹونمنٹ بورڈ لاہور کا صدر مقرر کردیا گیا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات