حاجی نورمحمد خان دمڑ کا کشمیر میںپاک فوج کے جوانوں کی گاڑی کے حادثے پر افسوس کااظہار ،ہزار گنجی بم دھماکے مذمت

پشتون قوم پرست جماعت نے ہمیشہ را،خاد اور موساد کی ایجنٹ کاکردار ادا کرتے ہوئے پشتونوں کے سروں کا سودا کرکے ڈالر وصول کئے ،صوبائی وزیر

پیر 26 جولائی 2021 22:54

سنجاوی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ نام نہاد پشتون قوم پرست جماعت نے ہمیشہ را،خاد اور موساد کی ایجنٹ کاکردار ادا کرتے ہوئے پشتونوں کے سروں کا سودا کرکے ڈالر وصول کئے روس کی یلغار پر ثور انقلاب زندہ باد کے نعرے لگانے والوں نے بیس لاکھ پشتونوں کے خون سے افغانستان کی سرزمین کو لہولہان کردیا اور امریکہ اور نیٹو نے افغانستان پر یلغارکی تو سب سے پہلے نام نہاد پشتون قوم پرست جماعت نے امریکہ اور نیٹو کو خوش آمدید کہاصرف خوش آمدید نہیں بلکہ امریکہ اور نیٹوں کی حمایت میں مہم چلایا انہی پشتون قوم پرست جماعت کے دور میں وکلاء پر حملہ کرکے وکلا ء کی ایک نسل کو ختم کردیا مستونگ میں پشتونوں کو بسوں سے اتار کرکے شناخت کرنے کے بعد انہیں قتل کردیا گیا لیکن یہ نام نہاد پشتون قوم پرست جماعت صرف اقتدار اور کریسی کی خاطر پشتونوں کے قتل عام پر خاموش تھے ڈیورڈ لائن پر خاردھار تار لگانے کے بدلے پشتون قوم پرست جماعت کو2013 ء میں اقتدار ملا تھا نام نہاد قوم پرست پشتون قوم پرست کو جب اقتدار ملتا ہے تو پھر سب کچھ ٹیک ہے جب اقتدار سے باہر ہوتے ہے تو یہ ملکی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے تکتے نہیں پشتون قوم پرست جماعت کااصل چہرہ قوم پہچان چکی ہے اب انکی جھوٹے نعروں سے پشتون قوم کومزید نہیں ورغلا سکتے پشتون قوم پرست جماعت کا سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے 5 فیصد لوگ بھی انکے ساتھ نہیں ہے آج کل پشتون قوم کے آنکھوں میں دھول ڈالنے کیلئے یہ نام نہاد پشتون قوم پرست جماعت عثمان لالا کی خون پر سیاست چمکارہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے دمڑ ہائوس میں 25 جولائی2018 کی عام انتخاب میں جیت کی تین سال پورا ہونے پر جشن منانے اور حلقہ انتخاب کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ میں سمارٹ موبائل تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جلسے میں ہرنائی ،زیارت اور سنجاوی کے پارٹی کے کارکنوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی جلسے بی اے پی ضلع زیارت کے صدر عبدالستار کاکڑ، بی اے پی ضلع ہرنائی کے صدر حاجی ملک غلام جان ترین ، نوراللہ جان سارنگزئی ، حاجی ملک بڈو آقا، حاجی جان چیئرمین ، دمڑقومی اتحاد کے چیئرمین قاسم خان دمڑ ، نصیب اللہ ترین ودیگر نے بھی خطاب کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض شیربازخان ترین نے سرانجام دئیے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہے کہ جو بھی پشتون اپنے ملک کے پاک فوج کے جرنیلوں کے خلاف اور دوسرے ملکوں کے جرنیلوں کے دوست ہے وہ پشتون سب سے بڑا غدار ہے غدارہے ، انہوں نے کہاکہ پاک فوج اور ملکی اداروں کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کرینگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ اب جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی اہمت سے انکار ممکن نہیںپارٹی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نے پارٹی کے سیاسی مخالفین کا ہمیشہ مثبت انداز میں سوشل میڈیا پر منہ توڑ جواب دیا ہے پارٹی سوشل میڈیا ورکرز کے خدمات کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے بی اے پی زیارت، سنجاوی،ہرنائی کے سو شل میڈیا ورکرز پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر مثبت رول ادا کرے۔

(جاری ہے)

اگر سیاسی مخالفین ہمارے پارٹی کے خلاف منفی پرو پیگنڈہ کیوں نہ کرے لیکن ہمارے پارٹی سوشل میڈیا ورکرز سیاسی مخالفین کو دلائل سے مہزب انداز میں ہی جواب دے، اخلاقیات اور مہزب انداز میں اپنے مخالفین کو برادشت کا مادہ ہمارے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ میں ہونا چاہے کیونکہ اگر ہم دوسروں کے غلط الزامات کا جواب انہی کے زبان میں دے گے تو ہمارے اور ان میں پھر کوئی فرق نہیں رہ جاتا ہم ہمیںسب کا عزت اور احترام کرنا چاہے ہیں اور تنقید کو برداشت کرتے ہوئے مددل جواب دیا کرے اسکے علاوہ سوشل میڈیا پر ملک دشمنوں کا بھی بھرپور جواب دیا کرے کیونکہ آج کل ہمارے ملک کے دشمن سوشل میڈیا کے زریعے ہمارے قومی اداروں کے خلاف جو مہم چلا رہا ہے یہ کسی بھی محب وطن پاکستانی کے لئے قابل برداشت نہیںصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع زیارت و ہرنائی کے 150 سوشل میڈیا ایکٹوسٹ میں سمارٹ موبائل فونزتقسیم کئے اور ماہ اگست میں مزید 300 سوشل میڈیا ایکٹوسٹ میں لیپ ٹاف ، موبائل فونز تقسیم کرنے کااعلان کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے حلقہ انتخاب پارٹی سوشل میڈیا کوارڈنیٹر علی اغا، ڈپٹی کوارڈنیٹر نصیب اللہ دمڑ ، ضلع زیارت کے آرگنائزر عمرانی دوتانی اور ضلع ہرنائی کے آرگنائزر کی جانب سے بہترین انتظامات اور تقریب کے انعقاد پرانہیں خراج تحسین پیش کیا دریں اثنائصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کی گاڑی کو پیش آنیوالے حادثے اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کے شہداء کے غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے کہاکہ ساری پاکستانی قوم پاک فوج کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاک فوج کی خاص طور پر آزادکشمیر انتخابات میں امن وامان قائم رکھنے کے حوالے سے قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔صوبائی وزیر نے ہزار گنجی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔