ووٹ چور استعفیٰ دیں اور ایک بار پھر الیکشن جیت کر دکھائیں،مسلم لیگ ن

جن کے جلسوں میں کشمیری نہ آئے، ڈبے ووٹ سے بھرکر ان کو ہی جتا دیاگیا ، وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مریم نواز سے استعفیٰ کے مطالبے پر مسلم لیگ ن کا ردعمل

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 26 جولائی 2021 19:49

ووٹ چور استعفیٰ دیں اور ایک بار پھر الیکشن جیت کر دکھائیں،مسلم لیگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین 26جولائی 2021) ووٹ چور استعفیٰ دیں اور ایک بار پھر الیکشن جیت کر دکھائیں،جن کے جلسوں میں کشمیری نہ آئے، ڈبے ووٹ سے بھرکر ان کو ہی جتا دیاگیا ، وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مریم نواز سے استعفیٰ کے مطالبے پر مسلم لیگ ن کا ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مریم نواز اور بلاول بھٹو سے استعفیٰ کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ استعفیٰ دیں جنہوں نے عوام کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا۔

جن کی حکومت لوٹوں کی بے ساکھیوں کے سہارے چل رہی ہو وہ اپنے گریبان میں جھانکیں۔جن کی اپنی کرسیاں ووٹ چوری کی مرہون منت ہوں، انہیں استعفیٰ مانگتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے معیشت تباہ کی، عوام کو بے روزگار کیا، ملک کو مقروض کیا وہ استعفیٰ دیں۔ انہوں نے کہا کہ جن کا استعفیٰ آنے والا ہے، وہ استعفی ٰمانگ رہے ہیں۔جن کے جلسوں میں کشمیری نہ آئے، ڈبے ووٹ سے بھرکر ان کو ہی جتا دیاگیا۔

ووٹ چور استعفیٰ دیں اور ایک بار ووٹ چوری کے بعد الیکشن جیت کر دکھائیں۔ووٹ چور استعفیٰ دیں اور ایک بار ووٹ چوری کے بعد الیکشن جیت کر دکھائیں۔واضح رہے کہ آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر طلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن میں شکست پر مریم نواز اور بلاول بھٹو کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو ناکامی تسلیم کرنی چاہیے، آزاد کشمیر نے انہیں مسترد کردیا ہے، مسلم لیگ ن افغانی مشیر سے نوازشریف کی ملاقات کا بھی نوٹس لے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا میں کشمیر کی بات کی، وزیراعظم عمران خان اسپیکر آزاد کشمیر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ کریں گے، کشمیر میں وزارت عظمیٰ سمیت دیگر عہدوں کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔آزاد کشمیر انتخابات میں ٹرن آوَٹ 56 فیصد سے زائد رہا، چیئرمین پیپلزپارٹی اور نائب صدر مسلم لیگ ن کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، چیئرمین پیپلزپارٹی اور نائب صدر مسلم لیگ ن کو اپنی ناکامی کو تسلیم کرنا چاہیے، انتخابات کے دوران ن لیگ کے کیمپ سے بھارت سے متعلق بات شرمناک ہے، مسلم لیگ ن اور مریم نواز کے بیانیے کو آزادکشمیر نے مسترد کردیا ہے، نوازشریف کی الیکشن سے ایک روز قبل ملاقات بھی ان کی شکست کی وجہ بنی، ن لیگ کی لیڈر شپ کو بتانا چاہیے کہ نوازشریف نے ملاقات ان سے پوچھ کر کی یا نہیں؟ مسلم لیگ ن کو چاہیے کہ نوازشریف کو نوٹس دینا چاہیے۔

فواد چودھری نے کہا کہ 2023 میں پیپلزپارٹی کا سندھ میں بھی کشمیر والا حال ہوگا، 2023 میں سندھ سے پیپلزپارٹی کا خاتمہ ہوجائےگا، سندھ میں پیپلزپارٹی کی یہ آخری حکومت ہے۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیراعظم عمرا ن خان پر کشمیریوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، جلد کشمیر کے لوگوں کو خوشخبری دیں گے، کشمیریوں کے تمام مسائل حل کریں گے۔