Live Updates

پاکستان تحریک انصاف ملک بھرمیں عوام کے فلاح بہبود کیلئے انقلابی تبدیلی لیکر آئی ہے ، میر نصیب اللہ مری

ماضی میں کروڑوں روپے کے اسکیمات صرف کاغذات کی حد تک محدود تھے جس کی وجہ سے صوبے میں روز بروز پسماندگی میں اضافہ ہوا ،رہنما پی ٹی آئی

پیر 26 جولائی 2021 22:58

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) کوہلو میں پی ٹی آئی کے ضلعی آفس میں پارٹی میںنئے کارکنوں کے شمولتی پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں پارٹی کے ورکروں اور رہنماوں نے شرکت کی ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی رہنماء میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک بھر اور بالخصوص بلوچستان میں عوام کے فلاح بہبود کیلئے انقلابی تبدیلی لیکر آئی ہے پہلی مرتبہ صوبے میں لوگوں کو ترقیاتی کام گرونڈ پر نظر آرہے ہیں ماضی میں کروڑوں روپے کے اسکیمات صرف کاغذات کی حد تک محدود ہوتے تھے جس کی وجہ سے صوبے میں روز بروز پسماندگی میں اضافہ ہوا ہے ہمارے قائد عمران خان کا ویژن ہے کہ ملک کے ہر صوبے میں یکساں ترقیاتی کام ہوں اور غریب لوگوں کو ان کے حقوق اور بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کئے جائیں پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت سے کچھ سیاسی پارٹیاں بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہیں حالیہ کشمیر الیکشن میں پارٹی نے واضع برتری حاصل کرکے ایک بار پھر سے میدان مار لیا ہے جن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہوتا ہے وہ مینڈنٹ چوری کارونا روتے ہیں مگر اب عوام بھی جان چکے ہیں کہ ہر بار ان کا یہ بیانیہ ہوتا ہے اور کچھ ان سے ہونا نہیں ہے بلکہ ہمارے عوام نے باریاں لینے والے پارٹیوں کو یکسر مسترد کرلیا ہے صوبے میں حکومت نے عوام کے فلاح بہبود کیلئے جامعہ پالیسیاں بنائی ہیں تعلیم ،صحت ،پکی سڑکیں ،صاف پینے کے پانی کیلئے اسکیمات دئیے ہیں صوبے میں کھیل اور ثقافت کیلئے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے ثمرات صوبے کے نوجوان کھیلاڑیوں تک پہنچے گے بلوچستان کے نوجوانوں میں کسی بھی شعبے میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے مزید کہا کہ کوہلو میں عوام ہمارے دور کے ترقیاتی کاموں اور بنیادی مسائل کے حل کو عملی طور پر دیکھ کر جوک در جوک پارٹی میں شمولیت کررہے ہیں میں نے شروع دن سے کہا ہے کہ عوامی نمائندہ ہوں عوام کے درمیان بیٹھ کر عوام کے مسائل سن کر حل کرنے کی کوشش کروں گا ضلع میں زیر زمین پانی کے گرتے ہوئے مسلئے کو مد نظر رکھتے ہوئے چار بڑے ڈیمز تعمیر کرنے کا پلان پی ایس ڈی پی میں شامل کیا ہے جس میں ایک منجھرا میں بنایا جائے گا اس کے علاوہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تھدڑی روڈ کی تعمیر کیلئے پیسے رکھے ہیں جہاں سڑک کی تعمیر سے علاقہ مکینوں کے مشکلات میں کمی آئے گی دو ارب روپے کوہلو سبی قومی شاہراہ کے تعمیر ومرمت کیلئے مختص کئے ہیں جس سے سڑک کی تعمیر و مرمت کے ساتھ قومی شاہراہ میں سفر مزید کم ہوگی ضلع میں تعلیم ،صحت ،روزگار ،صاف پینے کے پانی ،پکی اور پختہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے اربوں روپے کے اسکیمات زیر تعمیر ہیں جن کے مکمل ہوتے ہی عوام تک بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز پر انشااللہ ہوگی اور دیرنیہ مسائل حل ہونگے اس موقع پر میر نثار مری ،میر دوست علی ،حاجی عبدالرحمٰن مری ،میر اسرار مری سمیت دیگر موجود تھے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات