طوفان ان۔فا دوسری مرتبہ چین کے مشرقی ساحل سے ٹکرا گیا

پیر 26 جولائی 2021 23:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) طوفان کے زیر اثر چین کے علاقوں شنگھائی، ژی جیانگ اور جیانگسو میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

(جاری ہے)

سمندری طوفان کے پیش نظر گزشتہ روز ڑی جیانگ کے متاثرہ علاقوں سے ڈیڑھ لاکھ افراد کا انخلا کرایا گیا۔طوفانی موسم کے باعث ملک کے مشرقی حصے میں متعدد ٹرینیں منسوخ اور 18 ایئرپورٹس بند کرنے پڑے۔