جن کی اپنی کرسیاں ووٹ چوری کی مرہون منت ہوں انہیں استعفی مانگتے ہوئے شرم آنی چاہیے،مریم اورنگزیب

جن کی حکومت لوٹوں کی بے ساکھیوں کے سہارے چل رہی ہو وہ اپنے گریبان میں جھانکیں،جن کا استعفیٰ آنے والا ہے، وہ استعفیٰ مانگ رہے ہیں، ووٹ چور استعفیٰ دیں اور ایک بار ووٹ چوری کے بعد الیکشن جیت کر دکھائیں،ترجمان مسلم لیگ (ن) کا رد عمل

پیر 26 جولائی 2021 23:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کی اپنی کرسیاں ووٹ چوری کی مرہون منت ہوں، انہیں استعفی مانگتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔اپنے بیان میں ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن کی حکومت لوٹوں کی بے ساکھیوں کے سہارے چل رہی ہو وہ اپنے گریبان میں جھانکیں ۔

انہوں نے کہا کہ جن کے اپنے منصب ووٹ چوری کی مرہون منت ہوں انہیں استعفے مانگتے ہوئے شرم آنی چاہئیے ،استعفیٰ دیں جنہوں نے عوام کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا، معیشت تباہ کی، عوام کو بے روزگار کیا، ملک کو مقروض کیا،جن کا استعفیٰ آنے والا ہے، وہ استعفیٰ مانگ رہے ہیں ، مریم نواز شریف کا استعفیٰ مانگنے والے تم ہو کون ،استعفیٰ اب دیں گے آٹا چینی بجلی گیس دوائی ووٹ چور،استعفیٰ اب دیں گے کشمیر فروش۔

(جاری ہے)

مریم اورنگریب نے کہاکہ الیکشن کی شفافیت کا یہ عالم ہے کہ جس وزیر کو نکالا، وزیراعظم ہیلی کاپٹر میں اسے ساتھ لے آیا ،جن کے جلسوں میں کشمیری نہ آئے، ڈبے ووٹ سے بھرکر ان کو ہی جتا دیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ ووٹ چور استعفیٰ دیں اور ایک بار ووٹ چوری کے بعد الیکشن جیت کر دکھائیں ۔انہوں نے کہاکہ وزراکے جھوٹ بولنے سے پاکستان، گلگت بلتستان اور آزادجموں وکشمیر میں الیکشن چوری کی حقیقت نہیں بدلے گی۔