Live Updates

آزادکشمیر انتخابات میں کامیابی، وزیراعظم عمران خان نے اپنا اگلا ہدف طے کر لیا

وزیراعظم عمران خان سندھ میں اپنی حکومت بنانے کیلئے متحرک ، وزیراعظم کا سندھ میں وفاقی حکومت کےسیاسی وانتظامی اثرات واضح کرنے کیلئے دورۂ سندھ کا فیصلہ

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 26 جولائی 2021 21:09

آزادکشمیر انتخابات میں کامیابی، وزیراعظم عمران خان نے اپنا اگلا ہدف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین 26جولائی 2021) آزادکشمیر انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیراعظم عمران خان سندھ میں اپنی حکومت بنانے کیلئے متحرک ، وزیراعظم کا سندھ میں وفاقی حکومت کےسیاسی وانتظامی اثرات واضح کرنے کیلئے دورۂ سندھ کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سندھ اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس ‏میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

‏سندھ اسٹریٹجی کمیٹی کا چوتھا اجلاس اگلےہفتےاسلام آبادمیں ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ‏سندھ میں وفاقی حکومت کےسیاسی وانتظامی اثرات واضح کیےجائیں گے۔اجلاس میں آزادکشمیرکےبعدصوبہ سندھ کوسیاسی ہدف بنانےکافیصلہ کیا گیا اور اسی سلسلے میں ‏وزیراعظم عمران خان اگست کےمہینہ سےسندھ کےدورےکریں گے۔

(جاری ہے)

سندھ میں اہم شخصیات کوپی ٹی آئی میں شرکت کی دعوت دی جائےگی، وزیراعظم سندھ کے ‏دانشوروں، وکلا تنظیموں اور سول سوسائٹی سےرابطےکریں گے۔

اجلاس میں وزریرخارجہ شاہ محمود قریشی، اسدعمر، گورنرسندھ، اربا ب غلام اور حلیم عادل شیخ ‏نے شرکت کی۔واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر عبدالرشید سلہریا نے الیکشن نتائج کا اعلان کردیا۔مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر نےکہا کہ الیکشن صاف اور شفاف طور پر ہوئے اور ٹرن آؤٹ 62 فیصد رہا، ہارنا جیتنا مقدر کی بات ہے، جو ہار جاتا ہے وہ کہتا ہےکہ دھاندلی ہوئی ہے، تاہم کسی بھی جماعت نے ابھی تک دھاندلی سے متعلق کوئی تحریری شکایت نہیں کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نےکہا کہ باغ کے حلقےکے چار پولنگ اسٹیشن پر انتخاب 29 جولائی کو ہوگا جس کے بعد مخصوص نشستوں کا شیڈول جاری کیا جائےگا،44 کے نتائج آچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف نے آزادکشمیر انتخابات میں 25 نشستیں حاصل کیں جب کہ پیپلز پارٹی نے 11،مسلم لیگ ن نے6 اور مسلم کانفرنس اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی نے ایک،ایک نشست حاصل کی۔وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے پابندی کے باوجود آزاد کشمیر داخلے کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ وزیراعظم پاکستان کو خود احساس ہونا چاہیے تھا کہ علی امین گنڈاپور پر پابندی ہے وہ انہیں ساتھ لے کرکیوں آئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات