Live Updates

کشمیر میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے،اعظم خان سواتی

کشمیر کے غیور عوام کا پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ کرپشن اور مافیہ کی شکست ہے،وفاقی وزیر

پیر 26 جولائی 2021 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ کشمیر میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے،کشمیر کے غیور عوام کا پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ کرپشن اور مافیہ کی شکست ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ کشمیری عوام کو وزیراعظم عمران خان پر پورا اعتماد ہے، کشمیر میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کشمیری عوام کے مستقبل کو محفوظ بنائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات