Live Updates

سندھ میں حکومت سازی کا خواب دیکھنے والوں کو عوام آئندہ انتخابات میں سندھ تو کیا ملک بھر میں عوام مسترد کردینگے، نثار کھوڑو

پیر 26 جولائی 2021 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت سازی کا خواب دیکھنے والوں کو عوام آئندہ انتخابات میں سندھ تو کیا ملک بھر میں عوام مسترد کردینگے۔تبدیلی کے نام پر پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے بھی اب شرمندہ نظر آتے ہیں۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام سے جینے کا حق چھیننے والی پی ٹی آئی سرکار کی اصلیت سب کے سامنے عیاں ہوچکی ہے ، تبدیلی کے نام پر سلیکٹ ملک میںڈ, جھوٹے ,بدزبان اور عوام دشمن حکمران مسلط کردیئے گئے ہیں۔

صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنے والی پی ٹی آئی حکومت آئندہ انتخابات میں سندھ میں حکومت بنانے کے خواب دیکھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ کو این ایف سی ، پانی ،بجلی،گئس اور دیگر حقوق سے محروم رکھنے،صوبے کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر سندھ کے عوام سے جینے کا حق چھیننے والی بھی یہ وفاقی سرکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ سندھ اور سندھ کے عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے والی پی ٹی آئی کی حکومت ہے ۔

اس لئے یہ بات یقینی ہے کہ عوام آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ملک بھر میں شکست دینگے۔ انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا مقابلہ کرینگے اور کسی کو ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے۔۔ نثار کھوڑو نے پیش گوئی کی کہ آئندہ انتخابات میں سلیکٹڈ پی ٹی آئی کا ملک بھر سے صفایا ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام کی طاقت سے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائینگے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ کشمیر انتخابات میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی بی ٹیم کا کردار ادا کیا ہے۔ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنوں پر پی ٹی آئی کی دھاندلی اور غنڈہ گردی اور دیگر شکایات کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔۔الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر میں وفاقی وزراکی موجودگی پر بھی کوئی کارروائی نہیںکی اور پی ٹی آئی حکومت کا آلہ کار بنارہا جولیکشن کمیشن کی خودمختاری پر سوالیہ نشان ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ اگر آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوتے تو پیپلز پارٹی اکثریت سے کامیابی حاصل کرتی۔ کشمیر انتخابات میں عوام نے دھاندلی کا مقابلہ کرکے پیپلز پارٹی کو 11نشستوں پر کامیابی دلائی جس پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پی پی سندھ کے صدر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی عوام دشمن پالیسیوں اور کرتوتوں کو ہر جگہ بے نقاب کرینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات