آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کارکنان کے قتل کا واقعہ، وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا

وزیراعظم کا تحریک انصاف کے کارکنان کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار، آئی جی پولیس کو مجرموں کوفوری پکڑنے کا حکم

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 26 جولائی 2021 21:32

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کارکنان کے قتل کا واقعہ، وزیراعظم عمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین 26جولائی 2021) آزاد کشمیر انتخابات کے دوران فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکنان کے قتل کا واقعہ، وزیراعظم عمران خان نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقع کا نوٹس لے لیا، آئی جی پولیس کو مجرموں کوفوری پکڑنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق سماجیوں کی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں گزشتہ دنوں ہونے والے الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کارکنان کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ظہیر احمد اور رمضان جو کہ ایک دوسرے کے کزن اور پی ٹی آئی کے سپورٹر تھے، اِن کے قتل کا سن کر مجھے بہت افسوس ہوا۔میری تمام تر ہمدردیاں مقتولین کے اہل و عیال کے ساتھ ہیں۔ میں نے آئی جی پولیس کو مجرموں کو فوری بنیادوں پر پکڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

 واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن کے دوران چڑھوئی کے علاقے میں فائرنگ سے جاں بحق پی ٹی آئی کارکنان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنماء چوہدری یاسین کے خلاف درج کیے گئے مقدمے میں ان کے 2 بیٹوں سمیت 4 افراد کو نامزد کیا گیا ، مقدمے میں قتل اور دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ، چوہدری یاسین حالیہ آزاد کشمیر انتخابات میں 2 حلقوں سے کامیاب ہوئے۔گزشتہ دنوں آزاد کشمیر الیکشن میں بد نظمی اور تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، الیکشن میں بد نظمی کے متعدد واقعات پیش آئے جن کی شکایت الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دی گئی ، کوٹلی کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جہاں تصادم دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہوا جس کے بعد پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کیا ، اس کے علاوہ کوٹلی میں پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کی گاڑی پر بھی حملہ ہوا ،اس ضمن میں پیپلزپارٹی نے الزام لگایا ہے کہ چوہدری یاسین کی گاڑی پر حملہ پی ٹی آئی کارکنوں نے کیا ، فائرنگ سے گاڑی بری طرح متاثر ہوگئی تاہم چوہدری یسین بال بال بچ گئے۔