نصیر آباد میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ،صوبائی وزیر آبپاشی

پیر 26 جولائی 2021 23:19

نصیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق مگسی نے رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی اور سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی کے ہمراہ سندھ بلوچستان ڈسٹریبیوشن پوائنٹ گڑنگ ریگولیٹر آر ڈی 102 کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس پر موقع پر صوبائی وزیر کو محکمہ آبپاشی کے حکام نے پانی کے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی اور نصیر آباد میں درپیش پانی کے مسائل سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نصیر آباد میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اس ضمن میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت گرین بیلٹ کی ترقی کے لئے پر عزم ہے۔ کسی کے ساتھ ناانصافی ہونے نہیں دیں گے۔