چوک اعظم کے مقامی صحافی محمد صابر عطاء تھہیم کی والدہ کی وفات پر پریسں کلب چوک اعظم میں تعزیتی اجلاس منعقد

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 27 جولائی 2021 11:36

چوک اعظم کے مقامی صحافی محمد صابر عطاء تھہیم کی والدہ کی وفات پر پریسں ..
لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،رضوان چیمہ) تفصیل کے مطابق :چوک اعظم پریس کلب میں مقامی صحافی صابر عطا تھہیم کی والدہ کی وفات پر  اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت صدر پریس کلب ملک عظمت اعوان نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی اور صابر عطاء سے تعزیت کی گئی واضح رہے کہ صابر عطاء تھہیم کی والدہ 9 ذالحج کو شوگر لیول کم ہو جانے کے باعث رحلت فرما گئ تھیں ۔ اجلاس میں پریس کلب کے ممبران سمیت سینئر صحافی کوثر عباس سید ، عابد کھرل ، عبدالستار شاہد اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مرحومہ کی مغفرت کے دعائیں مانگی گئیں اور کلام پاک پڑھ کر ان کی روح کو پہنچایا گیا۔