تھانہ سٹی تونسہ پولیس نے بھر پور کاروائی عمل میں لا کر 9 کس جواریوں کو تاش جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا اور داٶ پر لگی رقم 01 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل وغیرہ قبضہ پولیس میں لے لی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 27 جولائی 2021 11:44

تھانہ سٹی تونسہ پولیس نے بھر پور کاروائی عمل میں لا کر 9 کس جواریوں کو ..
تونسہ شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،) مزمل قریشی) ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر تھانہ سٹی تونسہ پولیس نے سماج دشمن عناصر اور معاشرے کے ناسور جواء جیسی لت میں مبتلا ملزمان سیف اللہ، وزیر، عبدالکریم وغیرہ 9 کس کو تاش جواء کھیلتے ہوئے بر وقت کاروائ کر کے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزمان نے جو رقم 01 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل وغیرہ داٶ پر لگا رکھی تھی وہ بھی قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف جواء بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

  ایس ایچ او تھانہ سٹی تونسہ جاوید اقبال نے کہا کہ میرا مقصد پر امن معاشرہ اور بر وقت انصاف کی فراہمی ہے اور میں اپنے علاقے میں سماج دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کر کے زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لاٶں گا اور اچھے معاشرے کے قیام کے لئے عوام الناس کا کردار بھر پور اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس لئے میں عوام الناس سے اپیل کر تا ہوں کہ اچھے معاشرے کے قیام اور علاقہ میں امن و امان کے قیام کے لئے آپ پولیس کا بھر پور ساتھ دیں۔