راولپنڈی پولیس نے ماں سے زیادتی اور بچے کو قتل کرنے والے ملزم کی تصاویر جاری کر دیں

راولپنڈی پولیس کو یہ ملزم خاتون اورکمسن بچے کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ہے،کسی کو معلومات ہوں تو مطلع کریں۔راولپنڈی پولیس کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 27 جولائی 2021 12:15

راولپنڈی پولیس نے ماں سے زیادتی اور بچے کو قتل کرنے والے ملزم کی تصاویر ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2021ء) اسلام آباد میں نور مقدم کے قتل کے بعد راولپنڈی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا جہاں دو روز قبل واجد نامی ملزم نے ویرانے میں لیجا کر خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی تھی،خاتون سے زیادتی کے بعد اس کے بچے کو قتل کیا جبکہ خاتون کو زخمی کر دیا تھا۔خاتون کو علاج کے لیے اسپتال بھی منتقل کیا گیا۔

غمزدہ ماں بچے کے انتقال کا صدمہ برداشت نہ کر سکی اور اسپتال میں دم توڑی گئی۔اس واقعے نے لوگوں کے رونگٹے کھڑے کر دئیے۔واقعے پر سوشل میڈیا پر سخت ردِعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے تاہم پولیس تاحال ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔اس حوالے سے راولپنڈی پولیس نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ملزم کی تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے بھی تعاون کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

ٹویٹ میں کہا کہ راولپنڈی پولیس کو یہ ملزم چونترہ کےعلاقہ میں خاتون اورکمسن بچے کےقتل کے مقدمہ میں مطلوب ہے، جس کی تلاش و گرفتاری کاتحرک جاری ہے۔ اگر آپ کو اس ملزم کے بارے میں معلومات ہوں تو ہمیں مطلع کیجیے۔ آپکا تعاون ہمارےلیے اہم ہے۔
قبل ازیں مقتولہ کی والدہ نے کہا کہ ہمیں انصاف چاہیے ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی، واجد کو فوری طور پر گرفتار ہونا چاہیے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتار کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیاجا سکا۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق ملزم نے خاتون کو بچے سمیت تھانہ چونترہ کے قریب ملاقات کے لیے بلایا اور اس کے بعد اسے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے خاتون تو بچ گئی، لیکن 14 ماہ کو بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا-بعدازاں خاتون بھی دم توڑ گئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے خاتون کو مہوٹہ موہرہ کے قریب بلایا- دوسری جانب لاہور میں بھی ایسا ہی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں 3 نوجوان لڑکوں نے ملازمہ پر تشدد کیا اور مبینہ طور پر اس کی ٹانگ کی ہڈی بھی توڑ دی۔ملازمہ کے بھائی کی درخواست پر تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔