نواب شاہ کے باغات پر خوفناک چنگلی چمگادڑ وں کے حملے کے بعد پولیس کاروائی سینکڑوں چمگاڈریں ہلاک

عام چمگاڈر سے کئی گنا بڑی اور کتے سے مشابہت رکھنے والی چمگاڈریں خوف کی علامت ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 27 جولائی 2021 13:00

نواب شاہ کے باغات پر خوفناک چنگلی چمگادڑ وں کے حملے کے بعد پولیس کاروائی ..
نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،عمران ملک) نوابشاہ کے مختلف علاقوں جمال شاہ ۔ قاضی احمد ۔ دوڑ اور دوروفال موری میں موجود  خوفناک جنگلی چمگادڑوں کی حملے کے بعد عوام میں شدید خوف و حراس پیدا ہوگیا جنگلی چمگادڑوں کے حملے سے کیلے,اور  آم کے باغات کو شدید نقصان پہنچا جبکہ جنگلی چمگادڑ انسانوں پر بھی حملہ کرنے لگی جسکے بعد   سی أٸی اے  پولیس کی بھاری نفری آپریشن کرنے پہنچ گئ کافی  تگ و دو کے بعد چار سو کے قریب چمگاڈوں کو ہلاک کردیا
 جنگلی چمکادڑ کی شکل کتے سے مشابہت رکھتی ھے
سی أٸی اے انچارج مبین پرھیار کے مطابق چمگادڑوں کے انسانوں پر حملوں کے بعد ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرأباد ابرار احمد جعفر کے حکم پر پولیس نے کاروائی کرکے چمگادڑوں کا خاتمہ کرنے پہنچ گئی۔

(جاری ہے)


خوف کی علامت بننے والی  400 سے زائد خوفناک جنگلی چمگادڑوں کو مار گرایا۔ مقامی افراد کے مطابق گزشتہ سال بھی ان چنگادڑوں نے سندھ کے مختلف علاقوں میں حملے کیے تھے۔ سکھر، خیرہور صالح ہٹ نوشہرو فیروز سمیت ڈیگر علاقوں میں کئی روذ تک عوام نے بچوں کو گھروں سے باہر نکلنے نہیں دیا تھا۔