سیٹرل جیل کے قیدیوں کا رشوت کی وصولی ۔عدالتوں میں عدم پیشی ۔ اور طویل بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج۔ مطالبات فوری پورے نہ ہونے پر خود سوزی کی دھمکی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 27 جولائی 2021 13:02

سیٹرل جیل کے قیدیوں کا  رشوت کی وصولی ۔عدالتوں میں عدم پیشی ۔ اور طویل ..
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،عمران ملک) لاڑکانہ سینٹرل جیل کے قیدیوں نے احتجاج  کرتے ھوئے کہا کے رشوت میں ملوث افسرانوں کو بر طرف کر کے قیدیوں کو قانون کے مطابق سھولتیں فراھم کی جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام لگایا کے جیل کے افسر  فی قیدی 15 ھزار  سے 50 ھزار روپے تک کی رشوت وصول کی جاتی ھے جو ظلم ھے  انہوں نے کہا  شنوائی کے موقعے پر بھی قیدیوں کی پیشی نہیں کرائی جاتی۔

جیل میں بجلی کی ظویل لوڈ شیڈنگ ہے۔۔ اپنے حقوق مانگنے ہر انتظامیہ بلا جواز تنگ کرتی ہے اور انسو گیس کے گولے چلاتی یے ۔ قیدیوں نے آئی جی جیل خانہ جات ۔پی پی کی قیادت آصف زرداری و بلاول بھٹو زرداری  اور وزیر اعلی سندھ سے اپیل کی کے انصاف دیا جائے بصورت دیگر ہم۔خود سوزی کرلیں گے۔