میچ سے پہلے شکست کا یقین ؟، بیڈمنٹن فیڈریشن نے ماحور شہزاد کے میچ سے پہلے واپسی کی ٹکٹ کروالی

فیڈریشن کو میچ سے پہلے ہی شکست کا اتنا یقین کیسے تھا؟،میچ سے پہلے ہی واپسی کے سفر کا اعلان کرنا کیسے مناسب ہوسکتا ہے؟: سوشل میڈیا صارفین کے سوالات

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 27 جولائی 2021 13:19

میچ سے پہلے شکست کا یقین ؟، بیڈمنٹن فیڈریشن نے ماحور شہزاد کے میچ سے ..
ٹوکیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جولائی 2021ء ) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن نے’دور اندیشی‘ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوکیو اولمپکس میں ویمنز سنگلز میں شرکت کرنے والی قومی نمبر ون کھلاڑی ماحور شہزاد کے آج شیڈول دوسرے میچ سے قبل ہی واپسی کی ٹکٹ بک کروادی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کے ویمنز سنگز بیڈمنٹن مقابلے میں ماحور شہزاد کا مقابلہ آج صبح 10 بجے انگلینڈ کی کرسٹی گلمور کے خلاف شیڈول تھا تاہم میچ سے ایک دن قبل ہی پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن نے میڈیا کو جاری کردہ پیغام میں اعلان کردیا کہ ماحور شہزاد 27 جولائی کو ہی وطن واپس روانہ ہوں گی ۔

انگلینڈ کی کرسٹی گلمور نے ماحور شہزاد کو سخت مقابلے کے بعد 14-21 اور 14-21 سے شکست دی تاہم اب یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ بیڈمنٹن فیڈریشن کو میچ سے پہلے ہی شکست کا اتنا یقین کیسے تھا؟۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ میچ سے پہلے ہی واپسی کے سفر کا اعلان کرنا کیسے مناسب ہوسکتا ہے؟، کاش ماہور کو واپسی کا ذہنی دباؤ میچ سے پہلے نہ دیا ہوتا تو یقیناً 21/14, 21/14 کا سکور ماہور کے حق میں بھی آسکتا تھا۔

یاد رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی ماحور شہزاد اپنا دوسرا گروپ میچ ہارنے کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں ۔ انگلینڈ کی کرسٹی گلمور نے ماحور شہزاد کو سخت مقابلے کے بعد 14-21 اور 14-21 سے شکست دی ۔ اس سے قبل خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو جاپان کی ایکانی یاماگوچی نے 3-21 اور 8-21 سے آؤٹ کلاس کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :