اسرائیلی حریف سے مقابلہ نہ کرنے پر سوڈانی جوڈوکا کھلاڑی ٹوکیو اولمپکس سے باہر

انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے فی الحال یہ وضاحت نہیں کی کہ سوڈان کے محمد عبدالرسول نے کیوں اسرائیل کے توہر بتبل کیخلاف مقابلے میں شرکت سے گریز کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 27 جولائی 2021 14:08

اسرائیلی حریف سے مقابلہ نہ کرنے پر سوڈانی جوڈوکا کھلاڑی ٹوکیو اولمپکس ..
ٹوکیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جولائی 2021ء ) الجزائر کے جوڈو کھلاڑی فتحی نوران کے بعد سوڈان کے جوڈوکا محمد عبدالرسول کی جانب سے اسرائیلی کھلاڑی سے مقابلہ کرنے سے انکار کیے جانے کے بعد انہیں عالمی تنظیم کی جانب سے ٹوکیو اولمپکس سے باہر کردیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے فی الحال یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ انہوں نے کیوں مقابلے میں شرکت سے گریز کیا۔

اولمپکس منتظمین نے بھی اس پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔ اس سے قبل ٹوکیو اولمپکس میں اسرائیلی حریف کے خلاف مقابلے سے دستبردار ہونے پر الجیریا کے جوڈو پلئیر کو معطل کرکے واپس بھیج دیا گیا تھا ۔ الجیریا کے فیتھی ناورین کو مردوں کے انڈر 73 کلوگرا م جوڈو کیٹگری میں اسرائیل کے توہر بتبل سے مقابلہ کرنا تھا لیکن انہوں نے اس مقابلے سے دستبرادی ظاہر کردی۔

(جاری ہے)

الجیریا کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ اس کی ہمیشہ سے حمایت فلسطین کے ساتھ رہی ہے اور اسی وجہ سے اسرائیل کے پلئیر سے مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے بہت محنت کی تھی لیکن فلسطین کاز ان کے لئے بہت اہم ہے۔ الجیرین جوڈو پلئیرکو دستبرداری کے بعد ٹوکیو اولمپکس سے معطل کرکے انہیں واپس وطن بھیج دیا گیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب نورین کسی اسرائیلی حریف کا سامنا کرنے سے بچنے کے لئے مقابلے سے دستبردار ہوئے۔ انہوں نے ٹوکیو میں ہونے والی 2019ء کی عالمی چیمپئن شپ میں بھی اسی وجہ سے مقابلے سے دستبرداری اختیار کی تھی۔ ایرانی جوڈوکاز بھی اپنے اسرائیلی ہم منصبوں کے خلاف مقابلہ کرنے سے انکار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :