لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کل یوم سیاہ منائے گی

منگل 27 جولائی 2021 14:55

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کل یوم سیاہ منائے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور چار سینئر ترین ججزصاحبان کو نظر انداز کر کے پانچویں نمبر کے جج صاحب کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی تجویز کے خلاف کل ( بدھ ) یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار خواجہ محسن عباس کے مطابق ایسوسی ایشن کے جنرل ہائوس کا اجلاس کیانی ہال میںمنعقد کیا جائے گا جس میں قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔