احتساب عدالت کا کلفٹن میں غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں آئندہ سماعت پر سب رجسٹرار پراپرٹیز کو اصلی دستاویزات پیش کرنے کا حکم
منگل 27 جولائی 2021 15:04
(جاری ہے)
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سید مصطفی کمال نے کہا کہ زرداری صاحب عمران خان کی وفاقی حکومت چلوارہے ہیں،ہم نے امن کی خاطر اپنا خون دیا ہے۔
ہم سندھ حکومت کی زیادتیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔وفاقی حکومت نے کراچی میں کچھ نہیں کرنا، سید مصطفی کمال نے کہا کہ اگر ہم را سے لڑسکتے ہیں تو پیپلزپارٹی سے بھر لڑسکتے ہیں۔ باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ شہر کو تباہ کیا جارہا ہے۔ لوگوں نے دکانیں کھولیں تو کورونا کے بہانے وہ بھی بند کرادی گئیں۔ کیا کورونا ٹائمنگ سے آتا ہی ً سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی میں ایک لاوہ پک رہا ہے۔ مایوسی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ جب قوم کو برباد کرنا ہو تو اس طرح کی مایوسی پھیلائی جاتی ہے۔ سندھ حکومت کا ظلم اس وقت اپنے عروج پر ہے۔ سندھ میں کوئی حکومت نہیں صرف پیپلز پارٹی کی بادشاہت ہے۔ پینے کا صاف پانی نایاب ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹریاں بند ہورہی ہے۔ جن لوگوں کو یہاں کی نوکریاں دی جارہی ہے وہ یہاں کے مقامی نہیں ہے۔ حیدر آباد میں پی ایم ٹی پھٹنے سے لوگ جاں بحق ہوگئے۔ دنیا چاند پر جارہی ہے اور یہاں کا یہ حال ہے۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت کو چلانے کے لئے پیپلز پارٹی کی بہت ضرورت ہے۔ نواز شریف اس وقت ٹارگٹ نمبر ون ہے،ہمیں اس کی قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے، ہم نے اس کیخلاف کھڑے ہونے کا سوچ لیا ہے۔ کورونا وائرس کی ایس او پیز کی پابندی کی وجہ سے مزید مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک پلاننگ کے تحت اس شہر کو تباہ کیا جارہا ہے۔ ہم نے اس شہر کو را کے تسلط سے اس لئے ختم نہیں کیا تھا کہ زرداری صاحب اپنی حکومت قائم کرلیں۔ عمران خان کی حکومت کو بچانے کے لئیے پیپلز پارٹی کے خلاف کچھ نہیں کیا جارہا۔ مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے اس وقت آواز اٹھائی جب یہاں کوئی کچھ کہنے والا بھی نہیں تھا اس شہر کو ایڈمنسٹریٹر سے چلوارہے ہیں۔ یہاں لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔کڑوروں روپے کے فنڈز کرپشن کی وجہ سے ضائع ہوگئے۔ 5 سالوں میں ہم نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہم نے جانوں کے نذرانے دئیے ہیں اس شہر کیلئے۔ ہم الطاف حسین سے لڑ سکتے ہیں تو پھر کسی سے بھی لڑ سکتے ہیں۔ یہ لوگ ایک دوسرے کیخلاف صرف ٹی وی پر باتیں کرتے ہیں۔ اس ملک میں کرپشن کا ریٹ بھی بڑھ چکا ہے۔ جو کام پہلے 50 ہزار میں ہوتا تھا اب وہ 5 لاکھ میں ہوتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.