انڈونیشیا سے آنیوالے 80سعودی شہریوں کا گھروں میں قرنطینہ

باقی رہ جانے والے سعودیوں کو لانے کے واسطے دوسری پرواز یکم اگست کو آئے گی،سعودی سفیر

منگل 27 جولائی 2021 15:40

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) انڈونیشیا سے آنے والے 80سعودی شہری اس وقت اپنے گھروں میں قرنطینہ کی حالت میں ہیں۔ انڈونیشیا میں سوہارتو کے ہوائی اڈے سے آنے والے یہ افراد جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں سعودی عرب کے سفیر عصام الثقفی کا کہنا تھا کہ باقی رہ جانے والے سعودیوں کو لانے کے واسطے دوسری پرواز یکم اگست کو آئے گی۔

اس سلسلے میں جکارتا میں سعودی سفارت خانے اور سعودی ایئر لائنز کے درمیان رابطہ کاری عمل میں آئی۔سعودی سفیر نے بتایا کہ سفارت خانے نے سعودیوں میں کرونا وائرس سے متاثرہ 10 حالتوں کا پتہ چلایا۔ طبی رپورٹوں کے مطابق ان میں دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے جو ڈیلٹا ویریئنٹ میں مبتلا ہیں۔ ان کے علاوہ 4 حالتیں زیر نگرانی ہیں اور 4 متاثرین کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے بھیج دیا گیا ہے۔