غزہ پرجنگ مسلط کرنے کے نتیجے میں اسرائیلی معیشت کو3 ارب شیکل کا ٹیکہ

اگر حزب اللہ کے ساتھ اسرائیل کو لڑنا پڑے تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی،صیہونی صحافی

منگل 27 جولائی 2021 15:40

ْمقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) بجٹ کے بارے میں وزارت دفاع و خزانہ کے مابین ہونے والے مباحثے کے مطابق میں پتہ چلا ہے کہ غزہ کی پٹی کے علاقے پر وسط مئی کے دوران مسلط کی گئی جنگ کے دوران قابض ریاست کو تین ارب شیکل کی رقم صرف کرنا پڑی ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی صحافی نے نشاندہی کی کہ یہ تین عرب ڈالر کا عدد صرف فوجی اخراجات ہیں۔

اس میں معیشت ، گھروں اور فیکٹریوں پہنچنے والا نقصان،بے روزگاری کی وجہ سے ہونیو الے مسائل اور نقصانات اس کے علاوہ ہیں۔مجھے نہیں معلوم کہ اس آپریشن سے اسرائیل کو مزید کتنے اربوں کی لاگت آئے گی۔ صحافی نے تعجب کے انداز میں بات کی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پوچھنے کے قابل ہے کیا یہ فتح کی طرح لگتا ہی حزب اللہ کو کتنا شکست دے گی اگر حزب اللہ کے ساتھ اسرائیل کو لڑنا پڑے تو اسے کتنی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

(جاری ہے)

اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ مئی میں غزہ کی پٹی پر جارحیت کا آغاز کیا تھا ، جسے فلسطینی دھڑوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔جس نے ہزاروں راکٹوں سے اسرائیل کے اندر تک کے علاقوں کو شانہ بنایا گیا تھا۔اس قبضے نے اعتراف کیا کہ غزہ میں مزاحمت کے ساتھ حالیہ محاذ آرائی اسرائیلی طرف کا سب سے زیادہ تباہ کن اور اثر انگیز تھا۔