سخت سیکیورٹی میں دسیوں یہودی قبلہ اول میں داخل

اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد قصی میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی،ذرائع

منگل 27 جولائی 2021 15:40

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصی پر دھاوا بولا اور مقدس مقام میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایاکہ اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد قصی میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

یہودی آباد کاروں،اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت درجنوں انتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی کے صحن میں داخل ہوئے۔ اس موقعے پر انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار مسجد اقصی پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصی کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔

یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے جب کہ فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائی سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال سمیت طرح طرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :