عدالت نے نذیر چوہان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض نذیر چوہان کی ضمانت منظور کی
مقدس فاروق اعوان منگل 27 جولائی 2021 15:25
(جاری ہے)
عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض نذیر چوہان کی ضمانت منظور کی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے احتساب اور مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کی درخواست پر جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی سیکریٹری اور رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ، شہزاد اکبرکی طرف سے 20 مئی کو لاہور کے تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی ، جس میں وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے احتساب اور مشیر داخلہ نے موقف اختیار کیا کہ جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان نے ایک ٹی وی پروگرام میں مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے ، ان الزامات سے میری زندگی کوخطرہ ہوسکتا ہے ، نذیرچوہان کی گفتگوکا مطلب کرپشن کے خلاف کام کی حوصلہ شکنی ہے، اس لیے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرکے سخت کارروائی کی جائے۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے گرفتاری دینے کا اعلان کیا ، حکمران جماعت پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی سیکریٹری رکنِ پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے لاہورکے تھانے ریس کورس میں گرفتاری دینے کا اعلان کیا ، یہ بات جہانگیر ترین گروپ کے رکنِ پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہی ، جس میں انہوں نے بتایا کہ گرفتاری دینے کے لیے تھانہ ریس کورس جاؤں گا تاہم بعد ازاں انہوں نے گرفتاری نہ دینے کا فیصلہ کیا جس پر لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو گرفتار کرلیا تھا اور اب انہیں رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.