ملکی معاشی اور سائنسی ترقی کیلئے آئی ٹی شعبے میں ترقی کیلئے فعال اقدامات اٹھائے جائیں،صدر مملکت

پاکستان کو انسانی وسائل کی سائنسی اور فکری ترقی کے لئے جدید حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے،عارف علوی کا اجلاس سے خطاب

منگل 27 جولائی 2021 15:43

ملکی معاشی اور سائنسی ترقی کیلئے آئی ٹی شعبے میں ترقی کیلئے فعال اقدامات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ ملکی معاشی اور سائنسی ترقی کیلئے آئی ٹی شعبے میں ترقی کیلئے فعال اقدامات اٹھائے جائیں،پاکستان کو انسانی وسائل کی سائنسی اور فکری ترقی کے لئے جدید حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ منگل کو صدر عارف علوی کو نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے ریکٹر کی بریفنگ دی گئی جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ ملکی معاشی اور سائنسی ترقی کیلئے آئی ٹی شعبے میں ترقی کیلئے فعال اقدامات اٹھائے جائیں، عالمی سطح پر ترقیاتی پالیسیوں کا فوکس ترقیاتی منصوبوں سے انسانی وسائل کی فکری ترقی کی سمت جارہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کو انسانی وسائل کی سائنسی اور فکری ترقی کے لئے جدید حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہاکہ ملک کی ترقی کے لئے اکیڈیمیا انڈسٹری روابط ضروری ہیں، ہائبرڈ اور آن لائن تعلیم کی فراہمی پر خصوصی توجہ ، طلبا کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ انتظامیہ چوتھے صنعتی انقلاب کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبائ کو تیار کریں ، تحقیق و ترقی پر توجہ دیں۔

صدر مملکت کو بتایاگیاکہ یونیورسٹی ملکی سافٹ ویئر انڈسٹری کو انسانی وسائل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے ، یونیورسٹی کے پانچ کیمپسزمیں 13000 طلباء مختلف پروگراموں میں زیر تعلیم ہیں، سال 2000 سے اب تک 24000 طلباء مختلف شعبوں میں فارغ التحصیل ہو چکے ہیں، ادارہ ضرورت مند اور ہونہار طلباء کو ہر سال 24 کروڑ روپے کی مالی امداد اور وظائف فراہم کرتا ہے ، اس وقت 1500 طلباء یونیورسٹی کی فراہم کردہ مالی اعانت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔