کشمیر الیکشن میں دھاندلی کے باوجود 11 نشستیں جیتیں،فیصل کریم کنڈی

عام انتخابات کی بھرپور تیاری کریں گے، تنظیم سازی کریں گے، رہنما پیپلز پارٹی کا انٹرویو

منگل 27 جولائی 2021 15:43

کشمیر الیکشن میں دھاندلی کے باوجود 11 نشستیں جیتیں،فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دھاندلی کے باوجود آزاد کشمیر میں 11 نشستیں جیتی ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ کشمیر الیکشن میں 3 حلقوں پر ہمارے اعتراضات ہیں، 40 سے زائد شکایات درج کرائی ہیں۔

(جاری ہے)

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تعجب ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو شکایت نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کی بھرپور تیاری کریں گے، تنظیم سازی کریں گے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں عدم اعتماد کی تحریک لاتی ہیں تو ہم اسے کامیاب کرا سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دھاندلی کے باوجود آزاد کشمیر میں 11 نشستیں جیتی ہیں، امید ہے ہم مزید 3 نشستیں بھی جیت لیں گے۔