Live Updates

پی ٹی آئی کی حکومت عوام دشمن پالیسیوں پر عمل کر رہی ہے بلال اکبر بھٹی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 27 جولائی 2021 15:38

پی ٹی آئی کی حکومت عوام دشمن پالیسیوں پر عمل کر رہی ہے بلال اکبر بھٹی
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،سید وسیم بخاری) مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے بلال اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور مہنگائی کے خاتمہ کے لیے موثر اقدامات نہ اٹھانے سے عوام بہت پریشان حال ہے حال ہی کے کشمیر کے الیکشن میں جس طرح پی ٹی آئی نے کشمیریوں کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا ہے ہم اس الیکشن کو مسترد کرتے ہیں اور پر ذور مذمت کرتے ہیں بلال اکبر بھٹی امیدوار ایم پی اے پی پی 232  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت اپنی پے درپے شکست سے کوئی سبق سیکھنے کی بجائے مزید منفی اپوزیشن اور عوام دشمن رویہ ہی اپنائے ہوے ہے کوئی بھی جمہوری اور عوام کی خیر خواہ حکومت ہوتی تو نوشتہ دیوار پڑھ کر مستعفی ہوچکی ہوتی لیکن جمہوریت کے نام پر مسلط وزیر اعظم حکومتی کارکردگی بہتر بنانے کی بجائے اسمبلیاں توڑنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ایسی گیدڑ بھبھکیاں سے اپوزیشن کو ڈرانا دیوانے کی بڑ کے مترادف ہے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی 232 کی عوام کے لئے میرے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں اور ان کے دکھ سکھ کا برابر کا شریک ہوں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات