آزاد کشمیر میں ن لیگ کی شکست کہ وجہ ’جارحانہ بیانیہ’ ہے
نواز شریف کی حمد اللہ محب سے ملاقات نے رہی سہی کسر نکال دی، سینئر صحافی نے ن لیک کی شکست کی وجوہات بتا دیں
مقدس فاروق اعوان منگل 27 جولائی 2021 15:50
(جاری ہے)
سب کو پتہ ہے کہ وہ شخص پاکستان کے خلاف کیا زبان استعمال کرتا ہے۔
مریم کہتی ہیں کہ لاہور ہمارا گھر ہے یہاں ان کے ساتھ کیا ہوا۔سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور شکرگڑھ میں بھی ہار گئے۔جبکہ جاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ الیکشن میں پولنگ کے دوران ٹرن آؤٹ 58فیصد رہا، جبکہ 2016کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 65 فیصد رہا تھا۔ ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ 6 لاکھ 13 ہزار590 ووٹ حاصل کئے، پی ٹی آئی کے حاصل کردہ ووٹوں کی شرح 32 اعشاریہ 5 فیصد ہے۔ مسلم لیگ ن نے 4 لاکھ 91ہزار91 ووٹ حاصل کیے جبکہ شرح 25 اعشاریہ 65 ہے، پیپلزپارٹی نے 3لاکھ 49 ہزار895 ووٹ لیے، شرح 18 اعشاریہ 28 ہے۔ جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے 1لاکھ 53ہزار861 ووٹ حاصل کیے۔ جبکہ نشستوں کے حوالے سے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف 26 نشستیں حاصل کر کے تنہاء حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ چکی، حکمراں جماعت کے مقابلے میں پیپلز پارٹی 11 جبکہ آخری انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے والی مسلم لیگ ن صرف 5 نشستوں پر فتح حاصل کر سکی۔ یہاں واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کی کل 45 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی تھی جس کے بعد اب تک 43 نشستوں کے غیر سرکاری غیر حتمی مکمل نتائج موصول ہو چکے۔ 2 نشستوں کے نتائج موصول ہونا ابھی باقی ہیں۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے جلد وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.