Live Updates

غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں آئندہ سماعت پر سب رجسٹرار پراپرٹیز کو اصلی دستاویزات پیش کرنے کا حکم

منگل 27 جولائی 2021 16:12

غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں آئندہ سماعت پر سب رجسٹرار پراپرٹیز کو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) احتساب عدالت نے کلفٹن میں غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں آئندہ سماعت پر سب رجسٹرار پراپرٹیز کو اصلی دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو کلفٹن میں غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس سے متعلق سماعت ہوئی۔ سابق سٹی ناظم کراچی اور چئرمین پی ایس پی مصطفی کمال اور دیگر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

گواہ سب رجسٹرار پراپرٹیز کشمیر دھاریجو نے پراپرٹی کی دستاویزات پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کرلی۔ گواہ نے درخواست کی اصلی دستاویزات موجود نہیں وقت دیا جائے تاکہ دستاویزات پیش کرسکوں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سب رجسٹرار پراپرٹیز کو اصلی دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 21 اگست تک کے لیے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سید مصطفی کمال نے کہا کہ زرداری صاحب عمران خان کی وفاقی حکومت چلوارہے ہیں۔

ہم نے امن کی خاطر اپنا خون دیا ہے۔ ہم سندھ حکومت کی زیادتیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔وفاقی حکومت نے کراچی میں کچھ نہیں کرنا۔ سید مصطفی کمال نے کہا کہ اگر ہم را سے لڑسکتے ہیں تو پیپلزپارٹی سے بھر لڑسکتے ہیں۔ باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ شہر کو تباہ کیا جارہا ہے۔ لوگوں نے دکانیں کھولیں تو کورونا کے بہانے وہ بھی بند کرادی گئیں۔ کیا کورونا ٹائمنگ سے آتا ہی سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی میں ایک لاوہ پک رہا ہے۔

مایوسی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ جب قوم کو برباد کرنا ہو تو اس طرح کی مایوسی پھیلائی جاتی ہے۔ سندھ حکومت کا ظلم اس وقت اپنے عروج پر ہے۔ سندھ میں کوئی حکومت نہیں صرف پیپلز پارٹی کی بادشاہت ہے۔ پینے کا صاف پانی نایاب ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹریاں بند ہورہی ہے۔ جن لوگوں کو یہاں کی نوکریاں دی جارہی ہے وہ یہاں کے مقامی نہیں ہے۔

حیدر آباد میں پی ایم ٹی پھٹنے سے لوگ جاں بحق ہوگئے۔ دنیا چاند پر جارہی ہے اور یہاں کا یہ حال ہے۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت کو چلانے کے لئے پیپلز پارٹی کی بہت ضرورت ہے۔ نواز شریف اس وقت ٹارگٹ نمبر ون ہے۔ ہمیں اس کی قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ ہم نے اس کیخلاف کھڑے ہونے کا سوچ لیا ہے۔ کورونا وائرس کی ایس او پیز کی پابندی کی وجہ سے مزید مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ایک پلاننگ کے تحت اس شہر کو تباہ کیا جارہا ہے۔ ہم نے اس شہر کو را کے تسلط سے اس لئیے ختم نہیں کیا تھا کہ زرداری صاحب اپنی حکومت قائم کرلیں۔ عمران خان کی حکومت کو بچانے کے لئیے پیپلز پارٹی کے خلاف کچھ نہیں کیا جارہا۔ مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے اس وقت آواز اٹھائی جب یہاں کوئی کچھ کہنے والا بھی نہیں تھا اس شہر کو ایڈمنسٹریٹر سے چلوارہے ہیں۔

یہاں لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔کڑوروں روپے کے فنڈز کرپشن کی وجہ سے ضائع ہوگئے۔ 5 سالوں میں ہم نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہم نے جانوں کے نذرانے دئیے ہیں اس شہر کے لئیے۔ ہم الطاف حسین سے لڑ سکتے ہیں تو پھر کسی سے بھی لڑ سکتے ہیں۔ یہ لوگ ایک دوسرے کیخلاف صرف ٹی وی پر باتیں کرتے ہیں۔ اس ملک میں کرپشن کا ریٹ بھی بڑھ چکا ہے۔ جو کام پہلے 50 ہزار میں ہوتا تھا اب وہ 5 لاکھ میں ہوتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات