سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جکھرانی کی ضمانت میں 18 اگست تک توسیع کردی، اعجاز جکھرانی کے خلاف ایک ارب روپے سےزائد آمدن کے اثاثہ جات بنانے کے الزام میں دو ریفرنسز دائر ہیں،نیب زرائع

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 27 جولائی 2021 16:22

سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جکھرانی کی ضمانت میں 18 ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،عمران ملک) سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے مشیرجیل خانہ جات سندھ اعجاز حسین جکھرانی کے خلاف نیب کی جانب سے دائر آمدن سےزائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں دائردو ریفرنسز میں ضمانت میں توسیع کے حوالےسےداخل درخواست کی سماعت کی سماعت کے موقع پرمشیرجیل خانہ جات اعجاز جکھرانی عدالت میں پیش ہوئے عدالت نےملزم کی درخواست منظورکرتے ہوئے اس کی ضمانت میں 18 اگست تک توسیع کردی واضح رہے کہ نیب کی جانب سے مشیرجیل خانہ جات سندھ اعجاز جکھرانی کے خلاف ایک ارب روپے سےزائد آمدن کے اثاثہ جات بنانے کے الزام میں دو ریفرنسز دائر ہیں جو سکھر کی نیب عدالت میں زیر سماعت ہیں جن میں اعجاز جکھرانی ضمانت پرہیں۔

متعلقہ عنوان :